گھر آیا اُستاد داخلہ مہم،مردان میں ایک لاکھ نو ہزار بچوں اور بچیوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کیا جائے گا
جمعرات 9 اپریل 2015 21:06
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ضلع مردان میں گھر آیا اُستاد داخلہ مہم کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ نو ہزار بچوں اور بچیوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ٹھوس حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر مردان حنیف اللہ نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول لیبر کالونی میں مہم کے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی علی محمد خان ایم این اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔
تقریب میں سیاسی وسماجی رہنماوٴں کے علاوہ اساتذہ والدین کونسلوں کے ارکان اور محکمہ تعلیم کے افسران اور تدریسی عملے نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مہان خصوصی کو بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران مردانہ سکولوں میں 80 ہزار بچوں اور زنانہ سکولوں میں 29 ہزاربچیوں کے داخلے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
علی محمد خان ایم این نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کی ترقی کو اولیت دے رہی ہے اور صوبے کی تاریخ میں پہلی بار تعلیم کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا ہے اُنہوں نے کہا کہ کہ تمام محکموں میں جزا اور سزا کا عمل شروع کیا گیا ہے جس سے یقینی طور پر کارکردگی بہتر ہوگی۔
دریں اثنا ء گھر آیا استاد مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول بغدادہ مردان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر مردا ن نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کر کے مفت تعلیم دلوائیں اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم میں نمایا ں بہتری آئی ہے اور سکولوں میں طالبعلموں کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ تقریب سے ایجوکیشن ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل کے چئیرمین حافظ زبیر، این سی ایچ ڈی کے ڈاکٹر میر عالم، سکول کے ہیڈ ماسٹر شیرحسن خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کے ذاتی معاون نعمت خان نے وزیر مو صوف کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں داخلہ مہم کے حوالے ہدایات سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں بچوں کو سکول میں داخل کیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.