یمن مسئلے کو حل کرنے کے لئے حوثی قبائل کے لیڈروں کو پاکستان بلایا جا سکتا ہے، سراج الحق
جمعہ 10 اپریل 2015 14:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب اور یمن کے مسئلے پر ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے اور ترکی اورایران کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھنا چاہئے۔ جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے اور یہ مینڈیٹ عوام نے پارلیمنٹ کو لڑنے کے لئے نہیں دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں بے روزگاری مہنگائی دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف لڑنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سعودی عرب کی دوستی پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ سعودی عرب کو جنگ سے بچائے اور اسے اس تنازعہ سے باہر نکالے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حوثی قبائل کے لیڈروں کو پاکستان بھی بلایا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ترکی اور ایران کی طرف سے مثبت رویہ سامنے آیا ہے۔ اور اب ہمیں امید ہے کہ یہ لڑائی ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا بننا مثبت رویہ ہے اور پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں آنا سیاسی جرگے اور سیاسی جماعتوں کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا جوڈیشل کمیشن کا بھی امتحان ہو گا اور کراچی کے حوالے سے ہمارے بہت سے تحفظات ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ کراچی کو اسلحے‘ لاٹھی گولی اور غنڈہ گردی کی سیاست نجات دلائیں گے انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت کو استعمال کر کے کراچی کو پرامن بنا سکتے ہیںمزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.