وفاقی حکومت اسٹیل ملز کراچی کی نجکاری کرنے کے بجائے اس کی تجدید اور بحالی کرے، وزیراعلیٰ سندھ
جمعہ 10 اپریل 2015 22:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے کہ وہ پاکستان اسٹیل ملز کراچی کی نجکاری کرنے اور 30- ہزار ملازمین کا روزگار داؤ پر لگانے کے بجائے اس کی ریشن فیڈریشن کے تعاون سے اسکی تجدید بحال اور اس میں وسعت پیدا کرکے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی نے ہمیشہ رشین فیڈریشن کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کا سب کا بڑا پروجیکٹ پاکستان اسٹیل ملز کو روس کے تعاون سے کراچی میں قائم کیا جس نے برملا ملک کی ترقی میں بڑا اہم کردار ادا کیا۔
وہ آج سی ایم ہاؤس کراچی میں ریشن فیڈریشن کے سفیرMr. Alexey y.dedov جو اپنے قونصل جنرل کے ساتھ ان سے ملاقات کیلئے آئے سے باتیں کر رہے تھے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقعہ پر کہا کہ مانا کہ پاکستان اسٹیل مل کراچی کا انتظامی تعلق وفاق سے ہے لیکن ہمیں اس لئے زیادہ تشویش ہے کہ ایک تو وہ کراچی میں قائم ہے دوسرا یہ کہ 30ہزار لوگوں کے روزگار کا ذریعہ ہے۔
اس کے علاوہ یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت اس منصوبے کی نج کاری کرنا چاہتے ہیں، جن کی پی پی نے مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز میں بہتری کی کافی گنجائش موجود ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ریشین ماہرین سے استفادہ حاصل کرکے اس کو اقتصادی طور پر فعال بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی پی کے رشیا کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں اور انہوں نے خود اس وقت کے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ساتھ 2011میں ماسکو اور دیگر صوبوں کا دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے نہ صرف ریشین قائدین سے ملاقاتیں کیں اورانہیں کراچی آنے کیلئے مدعو کیا بلکہ ان کے ساتھ کئی مفاہمتی یادداشت نامہ پر دستخط بھی کئے۔ انہوں نے کہا کہ 18- ویں آئینی ترامیم کے بعد اب پاکستان میں صوبے کسی بھی ملک کے ساتھ آزادانہ دوطرفہ تعلقات اور معیشت کے شعبہ میں کوئی بھی معاہدہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے وسیع مواقعے موجود ہیں اور ریشین حکومت اور ان کے کاروباری حلقے ان سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں، جن کیلئے ہم ان کی ہر ممکن مدد کر سکتے ہیں۔اس موقعہ پر ریشین فیڈریشن کے سفیر نے کہا کہ وہ دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری لانے، تجارت کو فروغ دینے کے سلسلے میں ہی یہاں سندھ کے دورے پر آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سندھ کو اقتصادی لحاظ سے نمایاں اہمیت حاصل ہے اور ہم باہمی دلچسپی کے شعبوں کا سروے کرکے اس میں تعاون بڑھائیں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.