بدین ضلع کو تیل او ر گیس کی پیداوار کی مد میں ملنے ولی رائلٹی اور سالانہ پروڈکشن بونس کی رقم ہمارے نام پر غلط استعمال کی گئی ، جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

صو بائی وزیر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 11 اپریل 2015 20:25

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) صو بائی وزیر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو نے کہا ہے کے بدین ضلع کو تیل اور گئس کی پیداوار کی مد میں ملنے ولی رائلٹی اور سالانہ پروڈکشن بونس کی رقم ہمارے نام پر غلط استعمال کی گئی ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو بدین میں ڈسٹرکٹ ڈوولپمنٹ بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے بعدصحا فیوں سے گفتگوکر رہے تھے انہو نے کہا کے گئس اور تیل کی رائلٹی اور سالانہ پروڈکشن بونس کی رقم جو چار ارب سے زیادہ ہو تی ہے بدین ضلع میں ترقیاتی کا موں پر خرچ کرنے کے لیئے منتخب نما ئندوں پر مشتمل وفاق نے کمیٹی بنائی تھی لیکن اس کمیٹی کا نوٹیفکیشن ڈی سی آفیس سے غائب کردیا گیاتھا بدین ضلع کی وہ رقم کس کے کہنے پر کہاں خرچ کی گئی ہے اس کا کو ئی رکارڈ نہیں ہے انہونے کہا کے ہم نے کمشنر حیدر آباد کو ہدایت کی ہے کے وہ اس کی تحقیقات کرکے رپورٹ دیں کے بدین ضلع کی اتنی خطیر رقم کہاں اور کس کے کہنے پر خرچ کی گئی ہے میندھرو نے بتایاکے میں نے گذشتہ ماہ کے ڈوولپمنٹ بورڈ کے اجلاس میں میں افسران سے رائلٹی اور پروڈکشن بونس کی اربوں روپے کی رقم سے ہونے والے ترقیاتی کامو ں کی تفصیل اور وہ میٹنگس کے منٹس طلب کیئے تھے جن میٹینگس میں وہ رقم خرچ کرنے کی اور ترقیاتی اسکیمں منظور کی گئی تھی لیکن ایک ماہ کے بعد بھی بدین ضلع کی انتظا میہ منٹس اور رکارڈ پیش نہیں کرسکی ہے انہونے کہا بدین ضلع کی رائلٹی اور پروڈکشن بونس کی رقم کسی کو بھی ہڑپ کرنے نہیں دی جائیگی اور پا ئی پا ئی کا حساب لیا جا ئیگا ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کے پیپلز پا رٹی پر الزام ہے کے وہ جب بھی اقتدار میں آئی ہے تب بلدیاتی اداروں میں انتخا بات نہیں کراتی ہے جو کے بے بنیاد الزاہے ہم آج بھی تیارہیں لیکن انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے انہونے کہا کے بھٹو دور سے لیکر اب تک پیپلز پا رٹی میں کون سے گندے انڈے موجود ہیں اور بلاول بھٹو زرداری کو سیاسی سوج بوجھ ہے یا نہیں وہ آصف علی زرداری ہی بتا سکتیں ہیں انہونے کہا کے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور پیپلز پا رٹی کے آپس میں معاملات ہیں اس کو میڈیا میں نہیں لانا چا ہیئے

متعلقہ عنوان :