آسٹریلین فاسٹ بالر پیٹر سڈل نے دیرینہ گرل فرینڈ سے منگنی کرلی

پیر 13 اپریل 2015 13:25

آسٹریلین فاسٹ بالر پیٹر سڈل نے دیرینہ گرل فرینڈ سے منگنی کرلی

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13اپریل۔2015ء)آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹر سڈل نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سے منگنی کر لی ہے تاہم ابھی شادی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 30سالہ پیٹر سڈل نے اپنے کتے کی مدد سے اینا کو شادی کیلئے پرپوز کیا تاہم ساتھی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور جمعے کو ازدواجی اننگز کا آغاز کرنے والے کلنٹ میک کے کی طرح انہوں نے فی الحال شادی کے بارے میں نہیں سوچا ہے ۔ پیٹر سڈل کی منگیتر ایناویدر لیک کا کہنا ہے کہ وہ منگنی پر کافی زیادہ خوش ہیں۔