اسلام آباد کے تین ہسپتالوں کے لئے مجموعی طورپر 6ارب روپے سے زائد مختص

منگل 14 اپریل 2015 14:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد کے تین ہسپتالوں کے لئے مجموعی طورپر 6ارب روپے سے زائد مختص کئے ہیں ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے نئی بھرتیوں پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کئے جا سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران حکومت نے اسلام آباد کے ہسپتالوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بجٹ مختص کیا ہے جن میں پولی کلینک ہسپتال کیلئے 2ارب 18کروڑ سے زائد،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے لئے 24کروڑ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے لئے 3ارب 77کروڑ روپے سے زائد بجٹ
مختص کیا گیا ہے انہوں نے بتایاکہ حکومت پولی کلینک ہسپتال اور نرم کی توسیع کیلئے بھی غور کر ہی ہے ہسپتالوں کے لئے مشینری اور طبی آلات کی خریداری پر پابندی کا خاتمہ کر دیا ہے نرم میں لیبارٹری آلات اور فیزیو تھراپی سنٹر کی آپ گریڈیشن کی جارہی ہے انہوں نے بتایاکہ نرم میں بیت المال اور زکواة کی مد میں 957مریضوں کو مصنوعی اعضاء اور سماعتی آلات فراہم کئے گئے ہیں انہوں نے بتایاکہ حکومت اسلام آباد میں علاج و معالجہ کی سہولیات بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :