بلدیاتی الیکشن میں صاف ستھری قیادت کوٹکٹ دیں گے ،اسماعیل راہو

کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،نہال ہاشمی ،میراسلم ابڑو،شاہ محمد شاہ

بدھ 15 اپریل 2015 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) مسلم لیگ ن سندھ کے صدراسماعیل راہو،جنرل سیکریٹری سینٹرنہال ہاشمی ،سینئرنائب صدرشام محمدشاہ ،انفارمیشن سیکریٹری میراسلم ابڑواورپارٹی کے دیگر رہنماوٴں نے وزیراعظم کی جانب سے خیبرپی کے کے بلدیاتی الیکشن میں کارکنوں کوپارٹی ٹکٹ دینے کے حوالے سے ظفرجھگڑاپرمشتمل چاررکنی کمیٹی کے قیام کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف پارٹی کارکنوں سے مایوس نہیں ہوئے انہوں نے وزیراعظم کے منصب پررہتے ہوئے بھی بلدیاتی الیکشن کے لئے پارٹی کے مخلص اوراچھے کردارکے حامل افرادکوآگے لانے کافیصلہ کیاہے ،میراسلم ابڑونے کہاکہ سندھ میں بھی بلدیاتی الیکشن کے موقع پرہم پارٹی سے مخلص اورصاف ستھری قیادت کوآگے لائیں گے کارکن مایوس نہ ہوں انہیں ریلیف ملنے کاوقت آگیاہے ،پارٹی رہنماوٴں نے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ذاتی لالچ کے بجائے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے بلدیاتی الیکشن حصہ لینے کاجذبہ لے کرمیدان میں آئیں ۔