ڈینگی وائرس کے تدارک اور بچاوٴ کے تمام حفاظتی اقدامات کوبروقت مکمل کیا جائے،اے ڈی سی اٹک کنزہ مرتضیٰ
بدھ 15 اپریل 2015 19:26
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) اے ڈی سی اٹک کنزہ مرتضیٰ نے ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی وائرس کے تدارک اور بچاوٴ کے تمام تر حفاظتی اقدامات کوبروقت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں منعقدہ ڈینگی ہفتہ ورانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹرملک عبادت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائیندے بھی اس موقع پر موجو د تھے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ملک عبادت نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک میں اس وقت ڈینگی کا کوئی مریض نہیں ہے ۔ ضلع بھر کی تمام سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈینگی کے علاج کی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے حساس علاقوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔(جاری ہے)
اے ڈی سی اٹک نے ٹی ایم ایز اور اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ و ہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی وائرس سے حفاظتی تدابیر کے متعلق آگاہی کے بینرز آویزاں کریں اور عوام کو آگاہ کرنے کی مہم بھی شروع کی جائے ۔
انہوں نے ٹی ایم ایز کو ہدایت کی کہ اپنی تحصیلوں میں صفائی اور پانی کے نکاس پر خصوصی توجہ دی جائے ، حساس علاقوں میں سپرے کیا جائے اور تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔اے ڈی سی اٹک نے اس موقع پر عوام کو ہدایت کی کہ وہ پورے آستینوں کے لباس استعمال کریں۔ گھروں میں پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں، رات کے وقت مچھر دانی اور کوائل وغیرہ کا استعمال کریں۔ بخار کی صورت میں قریبی سرکاری شفاخانوں سے رجوع کریں تاکہ ڈینگی کی تشخیص کی صورت میں مکمل علاج ممکن ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.