بی آئی ایس پی سارک ممالک کیلئے ایک ماڈل سیفٹی نیٹ ہے ماروی میمن
بی آئی ایس پی موثر اور شفاف ہدف بندی کے عمل کیلئے غربت اسکور کارڈ استعمال کرتاہے چیئر پرسن بی آئی ایس پی
جمعہ 17 اپریل 2015 17:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) جنوبی ایشیاء کے خطے کیلئے ایک ماڈل سوشل سیفٹی نیٹ ورک ہے اوریہ معاشرے کے کمزور ترین طبقے کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ اس امر کا اظہار وزیر مملکت اور چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن نے مقامی ہوٹل میں منعقد تیسری سارک سمٹ کیبنٹ سیکرٹریوں کے ایک اجلاس میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ سماجی تحفظ کے شعبے میں اپنے تجربات ، علم اور طریقہ کار کا اشتراک کریں۔ہم اس فورم سے اپنے مشن کو بہتر بنانے کیلئے غربت کے خاتمے، خواتین کی با اختیاری اور مساوی حقوق پر شفاف اور موثر انداز میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔(جاری ہے)
بی آئی ایس پی کی جانب سے اپنائے گئے سائنسی طریقوں اور بہترین بین الاقوامی پریکٹسسز کی وضاحت کرتے ہوئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ بی آئی ایس پی موثر اور شفاف ہدف بندی کے عمل کیلئے غربت اسکور کارڈ استعمال کرتاہے۔
ہدف بندی کے نظام کا مقصدمستحقین کی پروگرام میں شمولیت اور اخراج پر مبنی غلطیوں کو کم سے کم کرنا ہے۔ گلوبل پوزشننگ سسٹم (جی پی ایس) کو لازمی قرار دیا گیا تاکہ ہر سروے کئے گئے گھرانے کی جغرافیائی ریگارڈنگ سے سروے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ بی آئی ایس پی کی جانب سے استعمال کئے گئے سائنسی طریقہ کار کے نتیجے میں27ملین گھرانوں کی رجسٹری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی ڈیبٹ کارڈ، سمارٹ کارڈ اور موبائل فون بینکنگ جیسے جدید طریقہ کار استعمال کر رہا ہے تاکہ مستحقین کو رقم کی ادائیگی موثر اور شفاف طریقے سے کی جائے۔ 93فیصد سے زائد مستحقین کو ان جدید طریقوں کے تحت ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔ ایم این اے ماوری میمن نے کہا کہ بی آئی ایس پی اپنے 4.8ملین مستحقین کو 4500روپے سہ ماہی بطور نقد مالی معاونت اور دیگر فوائد بہم پہنچا رہا ہے۔ بی آئی ایس پی ان اقدامات کے ذریعے نہ صرف غریب گھرانوں کو خوراک فراہم کررہا ہے بلکہ ان کی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے تاکہ یہ خود مختار اور معاشرے کے اہم رکن بن سکیں۔ انہوں نے مستحقین کے بچوں کی تعلیم کیلئے وسیلہ تعلیم کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ اس اقدام کے تحت ملک کے 32اضلاع کے سکولوں میں حاضری کی لازمی شرط کیساتھ بی آئی ایس پی کے مستحقین کے بچوں کو 250روپے فی بچہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.