بد عنوانی کا نا سُور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے راستے میں رکاوٹ ہے’ افتخار حسین
معاشرے میں ہر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ قانون،انصاف،عدالتیں اور پولیس کو کسی بھی قیمت پر خریدا جا سکتا ہے‘ تقریب سے خطاب
جمعہ 17 اپریل 2015 17:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے بد عنوانی کے ناسور کو پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور استحکام کی راہ میں سب سے بڑی روکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا معاشرہ رشوت،سفارش،اقرباء پروری،بے ایمانی اور بد دیانتی کے شکنجے میں جکڑا ہو ا ہے،بد قسمتی سے ہماری حکومتیں بد عنوانی کے ناسور کو ختم کرنے کے بجائے خود کرپشن کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چند برس بعد تک تو حکومتی سطح پر بد عنوانی کا رحجان نہیں دیکھا گیا تا ہم جیسے جیسے وقت گزرتا گیا حکمرانوں میں بد دیانتی ،بد عنوانی اور فرائض سے غفلت کا مقابلہ شروع ہو گیا۔(جاری ہے)
حکومتوں نے بد عنوانی کی تو جج ،جرنیل، سول افسران سمیت تقریباً سبھی نے اپنے حصے کا مال ہضم کیا،نچلی سطح پر حالات یہ ہیں کہ کسی بھی محکمے کا کلرک،لائن مین،میٹر ریڈر،حتیٰ کہ نائب قاصد تک عمومی طور پر اپنی اپنی حیثیت کے مطابق رشوت لینے سے باز نہیں رہتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ہر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ قانون،عدل،انصاف،عدالتیں اور پولیس سب کو کسی نہ کسی قیمت پر خریدا جا سکتا ہے اسی کے نتیجے میں لا قانونیت ،دہشت گردی،تشدد،راہزنی،قتل و غارت گری،ڈکیتی اور اغواہ برائے تاوان جیسی وار داتیں کم ہونے کی بجائے تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران جب تک قانون کی حاکمیت کو عملی طور پر تسلیم کرتے ہوئے بد عنوانی کے خلاف اقدامات کو اپنی ذات اور اپنے رشتے داروں سے شروع نہیں کریں گے معاشرے کو بد عنوانی کے ناسور سے نہیں بچایا جا سکتا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.