عمران خان نے کنٹینرپرچڑھ کر کئی بار پارلیمنٹ کو گالی دی ،واپسی غیرآئینی ہے،مولانا فضل الرحمان
پارلیمنٹ میں رکنیت سے مستعفی ہونیوالے افراد بیٹھے ہیں پہلے ان کیخلاف کارروائی کی جائے اس کے بعد دھاندلی بارے سوچیں شمالی وزیرستان کوکلیئرقراردینے کی باتوں میں حقیقت نہیں، شمالی وزیرستان کے 10لاکھ افراد خیموں میں مہاجرین کی زندگی گزاررہے ہیں،سربراہ جے یو آئی کی پریس کانفرنس
جمعہ 17 اپریل 2015 21:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کنٹینرپرچڑھ کر کئی بار پارلیمنٹ کو گالی دی ہے انکی پارلیمنٹ میں واپسی غیرآئینی ہے۔پارلیمنٹ میں رکنیت سے مستعفی ہونیوالے افراد بیٹھے ہیں ،جوڈیشل کمیشن پہلے ان کے خلاف کارروائی کرے اس کے بعد دھاندلی کے بارے میں سوچیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے شمالی وزیرستان کے اتمانزئی قبائل کے جرگے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شمالی وزیرستان کوکلیئرقراردینے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں اس وقت شمالی وزیرستان کے دس لاکھ افراد خیموں میں مہاجرین کی زندگی گزاررہے ہیں اور انہیں شدیدمشکلات کاسامناہے آیء ڈی پیز کے مسائل کے حوالے سے متعددبار وعدے کئے تاہم ان وعدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایاجاسکاشمالی وزیرستان سمیت فاٹاکے تمام قبائل محب وطن ہیں اورانہیں پاکستان سے وفاداری کی سزادی جارہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.