ملکی برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے اور برآمدات کوفروغ دینے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن کمیٹیا ں تشکیل دی جارہی ہیں،ایس ایم منیر
جمعہ 17 اپریل 2015 22:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم منیر نے کہا کہ ملکی برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے اور برآمدات کوفروغ دینے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن کمیٹیا ں تشکیل دی جارہی ہیں،کراچی کی صنعتوں کودرپیش پانی جبکہ پنجاب میں توانائی کے مسائل کو حل کرلیا جائے تو ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جاسکتاہے یہ بات انہوں نے جمعے کے روز پاکستان پلاسٹک مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ زکریاعثمان،چیئرمین ظفرسعید،سابق چیئرمین احتشام الدین نے بھی خطاب کیا ۔
ایس ایم منیر نے کہا کہ پلاسٹک سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی تشہیر کے لیے نمائش اہم کرداراداکریگی جبکہ ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی پلاسٹک مینوفیکچرز کودرپیش مسائل کو اعلی سطح پر اٹھانے کے لیے اپنی بھرپورکوشش کریگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کرپشن کی انتہا تھی جوکہ اوپری سطح پر ختم ہوچکی ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران تنخواہوں،پیٹرول اور سفری اخراجات کی مدپونے دوکروڑ روپے مالیت میں نے لینے سے انکارکردیا تھا جس سے ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی کے فنڈز میں اضافہ ہوا ہے ۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی زکریاعثمان نے کہا کہ پلاسٹک سیکٹر کو حکومتی سطح پر نظراندازنہ کیا جائے کیونکہ اسوقت دنیاکے سامنے ایشین ٹائیگربن کر ابھرنا ہے تو نان ٹریڈیشنل آئٹمز کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات میں پلاسٹک سیکٹر کا پچاس فیصد حصہ ہے اور اگر ایوب خان کے دور میں پلاسٹک پلانٹ لگادیا تو پاکستان ابتک ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین احتشام الدین نے کہا کہ پلاسٹک ایسوسی ایشن اور مینوفیکچرز پلاسٹک مصنوعات کی تشہیر کرنے اور اس سے استعفادہ حاصل کرنے کے لیے روڈ شو کاانعقاد بھی کریگی جبکہ دنیا بھر میں پلاسٹک مصنوعات کی طلب میں بڑہتے اضافے کے باعث پاکستان میں بھی اسوقت دس لاکھ ٹن پلاسٹک خام مال کی کھپت پہنچ چکی ہے جس میں سے صرف 15فیصد مقامی سطح پر تیارکیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مشینری کی درآمدپرعائد ٹیکس اور ڈیوٹی اسٹرکچر کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے جسکے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو آئندہ والے وفاقی بجٹ میں پلاسٹک مینوفیکچرزایسوسی ایشن کی تجاویزات کو شامل کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.