چنگ ڈو کے میئر ٹانگ لیانگ ژی نے لاہور میں مصروف دن گزارا
ہفتہ 18 اپریل 2015 16:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) چین کے شہرچنگ ڈو کے میئر ٹانگ لیانگ ژی نے اپنے وفد کے ساتھ میٹرو بس میں اتفاق اسٹیشن سے مینار پاکستان اسٹیشن تک سفر کیا۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور عثمان یونس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے چینی میئر کو میٹروبس منصوبے اور میٹرو کوریڈور کے اطراف میں واقع تاریخی عمارات ایم اے او کالج بلڈنگ، سول سیکرٹریٹ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور داتا دربار کے بارے میں چینی میئر کو آگاہ کیا۔
چینی میئر ٹانگ لیانگ ژی نے شہریوں کو جدید اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جس تندہی اور لگن سے صوبہ کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔چین کے شہر چنگ ڈو کے میئر ٹانگ لیانگ ژی نے وفد کے ہمراہ بادشاہی مسجد ، شاہی قلعہ اور لاہور عجائب گھر کا دورہ کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.