عمران خان کو اب جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت دینے ہونگے،ہم بھی پیچھا چھو ڑنے والے نہیں‘ خواجہ سعد رفیق
سردار ایاز صادق اور میرے حلقے بارے الیکشن ٹربیونلز کا فیصلہ آنیوالا ہے جس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہ جائے گا بڑے اور اہم ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے جس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے‘ وزیر ریلویز کی پریس کانفرنس
ہفتہ 18 اپریل 2015 17:06
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت دینے ہونگے اور ہم بھی ان کا پیچھا چھوڑنے والے نہیں ، سردار ایاز صادق اور میرے حلقے کے حوالے سے الیکشن ٹربیونلز کا فیصلہ آنے والا ہے جس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور جھوٹا شخص ایکسپوز ہوگا، الیکشن کمیشن حکومتی شخصیات کی طرف سے سرکاری وسائل کے استعمال پر تو پابندی لگا سکتا ہے لیکن افراد ، ان کی نقل وحرکت یا ان کی کسی سیاسی سرگرمی پر پابندی نہیں ہونی چاہیے،قانونی چارہ جوئی کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ریلویز اور نیسپاک کے درمیان اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے طے پانیوالے معاہدے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر نیسپاک کے ایم ڈی امجد علی خاں ، ایڈوائزر پاکستان ریلویز انجم پرویز ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز جاوید انور بوبک ، آئی جی ریلوے سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ۔خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ پاکستان ریلویز نے اپنے بڑے اور اہم ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے جس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،ایک اپ گریڈیشن پی ایس ڈی پی سے کی جائے گی جبکہ دوسری اپ گریڈیشن ریلوے کے اپنے ریونیو سے کی جائے گی،پی ایس ڈی پی میں اپ گریڈیشن کے لئے دو ماڈل بنائے گئے ہیں ایک آپریشنل ماڈل جبکہ دوسرا بزنس پلان ماڈل شامل ہے۔
پہلے مرحلے میں 50 کروڑ روپے کی رقم پی ایس ڈی پی میں رکھی گئی ہے،پی ایس ڈی پی سے اپ گریڈ کئے جانے والے اسٹیشنز میں کراچی سٹی وکینٹ‘لاہوررائیونڈ‘پشاور‘کوئٹہ‘حسن ابدال‘نارووال‘ننکانہ‘گوجرانوالہ سٹی ومین اسٹیشن‘اوکاڑہ‘ساہیوال‘راولپنڈی‘بہاولپور اور نواب شاہ یا حیدر آباد اسٹیشن شامل ہیں جبکہ ریلوے کی اپنی آمدنی سے جو اسٹیشن اپ گریڈ کئے جائیں گے ان میں کراچی‘رحیم یارخان‘فیصل آباد‘نوشہرہ‘سرگودھا‘سبی اور نواب شاہ یا حیدر آباد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کا سٹی اسٹیشن ایک میگا پراجیکٹ ہے جسے تاریخی اہمیت حاصل ہے اس پر بھی ریلوے کام کررہا ہے۔اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد پاکستان ریلوے کا شمار ریجن کی بہترین ریلویز میں ہو گا جبکہ اس سے نہ صرف مسافروں کو بہترسہولیات ملیں گی بلکہ اس سے ریلوے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی بحالی کے لئے ہر روز ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں ۔اسٹیشنز پر ٹرین کی آمد کے اوقات میں بجلی کی بندش کے دوران متبادل ذرائع جنریٹر سے بجلی مہیا کی جائے گی ، پینے کا پانی اور پنکھے لگے ہوں گے تاکہ مسافروں کے بہتر سہولیات میسر آ سکیں ۔ ریلوے اسٹیشنز پر موجود ویٹنگ رومزکھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال کے آخر تک ریلوے میں ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرا دیا جائے گا جس سے نظام میں شفافیت آنے کے ساتھ مسافروں ں کو قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے میں ہونے والی سرمایہ کاری میں کراچی تا پشاور مین لائن ون کی اپ گریڈیشن ہمارا مین پراجیکٹ ہے جس کی فزیبلٹی پاکستان ریلوے اپنے اخراجات سے بنا رہا ہے تاکہ اسے ریلوے کے مفاد کے مطابق بنایا جا سکے۔انہوں نے چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ چینی صدر کا پاکستان کا دورہ خوش آئند ہے جس سے ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن عمران خان کی ضد پر انہیں مطمئن کرنے کے لئے بنایا گیا،اب تحریک انصاف کے چیئرمین کو چاہیے کہ وہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن کو فراہم کریں، انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنی ہے اس لئے پی ٹی آئی کو انتخابات میں منظم دھاندلی کے الزامات کو جو ڈیشل کمیشن میں ثابت کرنا پڑے گا۔ اس معاملے میں ہمارا بہت بڑا میڈیا ٹرائل کیا گیا ہے ۔ ہم بھی پیچھا چھوڑنے والے نہیں اور آخری حد تک مقابلہ کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.