جماعت اسلامی نے گندم 13سوروپے فی من خریداری کویقینی بنانے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی
ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شعبہ کونظراندازکیاجارہاہے،بھارتی آبی جارحیت سے زمینیں بنجراور ملکی زراعت کونقصان پہنچ رہاہے، امیر جماعت اسلامی پنجاب
ہفتہ 18 اپریل 2015 18:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کاشتکاروں کے مسائل کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔ ہفتہ کو جمع کروائی گئی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ”حکومت پنجاب1300روپے من کے حساب سے گندم کی خرید کاشفاف اور یقینی انتظام کرے اور شوگر ملز مالکان گنے کے کاشتکاروں کوفی الفور ادائیگی کابندوبست کریں“۔
جبکہ میڈیاکوجاری کردہ بیان میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ حکومت کسانوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔زراعت سے وابستہ افرادکسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔آڑھتیوں کی اجارہ داری اورفصلوں کے صحیح ریٹ نہ ملنے سے کسانوں کومسلسل نقصان ہورہا ہے۔(جاری ہے)
حکومت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شعبہ کونظراندازکرنے کی بجائے اس پر خصوصی توجہ دے۔
انہوں نے کہاکہ ایک سال کے دوران زرعی مداخل کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوا،بجلی اورڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز مالکان کولاکھوں روپے اضافی اداکرنا پڑے مگرگنے کے کاشتکاروں سے سابقہ قیمت پر ہی خریداری کی جارہی ہے۔کاشتکاروں کو کٹوتیوں کی آڑ میں اور کہیں ناپ تول میں انہیں لوٹا جارہا ہے۔زرعی مداخل پر17فیصد جی ایس ٹی کانفاذ انتہائی ظالمانہ فیصلہ ہے اسے فی الفور واپس لیا جائے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ بھارتی آبی جارحیت اور اس کے نتیجے میں پاکستانی زراعت کوپہنچنے والے نقصانات اور حکومت کی طرف سے مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔بھارت کی اس شرانگیزی کوعالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیاجائے اور اس کے لئے حکمران بغیر کسی مصلحت کے تمام وسائل بروئے کارلائیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت کھاد کی بوری پرقیمت فروخت پرنٹ کرے تاکہ کسانوں کواندھی مارکیٹ سے نجات مل سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.