سعودی عرب ،مکہ میں جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیاں، شہریوں میں خوف وہراس

پیر 20 اپریل 2015 15:20

سعودی عرب ،مکہ میں جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیاں، شہریوں میں خوف وہراس

مکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) سعودی عرب کے شہر مکہ کے جبل النور ڈسٹرکٹ میں جرائم پیشہ عناصر عوامی سہولت کی تنصیبات کو نذرآتش کرکے شہریوں کو خوفزدہ کررہے ہیں جبل النّور ڈسٹرکٹ کے میئر نورالسلیمی کا کہنا ہے کہ نوجوانوں اور جرائم پیشہ گروہ آگ لگا کر مقامی شہریوں کو خوفزدہ کررہے ہیں، یہ چھوٹے گینگ ہیں، جنہوں نے شراب اور منشیات فروخت کرنے کے لیے اندرونی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق مکہ کے شہری دفاع کے ادارے نے حال ہی میں تین مختلف مقامات پر آگ بجھائی ہے۔ میئر کا کہنا ہے کہ ان گروہوں نے آگ لگانا شروع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو ملنے والی متعدد شکایات کے باوجود یہ گروہ اب بھی اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔نور السلیمی نے کہا کہ منشیات سے متعلق سرگرمیاں مضافات کے نوجوانوں میں بڑے پیمانے پر پھیل گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے مقدس ترین مقامات پر رہائش پذیر ہیں۔ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ وہ بْرائی سے دور رہیں۔ مجھے حال ہی میں ایک کال موصول ہوئی ہے کہ مضافات میں نامعلوم افراد نے آگ لگانی شروع کردی ہے۔ میں نے شہری دفاع کو مطلع کیا، جنہوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا‘انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ منشیات کے حکام کے ساتھ اس ڈسٹرکٹ میں چوبیس گھنٹے موجود رہیں۔نور السلیمی نے کہا کہ’ہر نماز کے بعد ہم شہریوں اور نوجوانوں کے ساتھ عوامی سہولیات کے تحفظ پر بات کی ہے۔ مضافات میں منفی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے ہم مل کر کام کرنے پر زور دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :