متحدہ عرب امارات کی خاتون پائلٹ مریم منصوری کو داعش کے شدت پسندوں نے مارنے کی دھمکی دے دی

پیر 20 اپریل 2015 15:57

متحدہ عرب امارات کی خاتون پائلٹ مریم منصوری کو داعش کے شدت پسندوں نے ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) متحدہ عرب امارات کی خاتون پائلٹ مریم منصوری کو داعش کے شدت پسندوں نے مارنے کی دھمکی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کے شدت پسندوں نے متحدہ عرب امارات کی خاتون پائلٹ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مریم منصوری اگر داعش مخالف اتحاد میں شامل رہی تو اس کا انجام بھی اردنی پائلٹ جیسا ہوگا۔ واضح رہے کہ اردنی پائلٹ کو داعش کے شدت پسندوں نے لوہے کے پنجرے میں بند کرکے آگ لگا دی تھی جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔ شدت پسندوں کا کہنا ہے کہ مریم کے ساتھ بھی اس کے گھر کا بھی یہی حال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :