امتحانی عمل میں پولیس ، پٹواری، تحصیلدار، ڈپٹی ڈی ای او طلبہ کو حراساں، پروفیسر کو تذلیل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، پروفیسر جاوید احمد بلوچ
اخبارات میں پروفیسر کیخلاف نقل میں معاونت جیسے الزام لگا کر ان کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش کی جارہی ہے،صدر بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچرر
پیر 20 اپریل 2015 18:47
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) مرکزی صدر بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچرر پروفیسر جاوید احمد بلوچ نے کہا ہے کہ امتحانی عمل کے دوران پولیس ، سپاہی، پٹواری ،نائب تحصیلدار اور ڈپٹی ڈی ای او طلبہ کو حراسا ں کرنے اور پروفیسر کو تزلیل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ۔اخبارات میں پروفیسر کیخلاف نقل میں معاونت جیسے گھٹیا الزام لگا کر ان کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش کی جارہی ہے۔
امتحانات کے قوانین کو بالا طاق رکھ کر یک طرفہ الزامات کو بنیاد بنا کر پروفیسرز کو معطل کیا گیاہے انہوں نے یہ بات منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پروفیسر محمد یوسف بلوچ جرنل سیکرٹری پروفیسر سید جمیل آغا سنیئر نائب صدر اور پروفیسر نصیر احمد بلوچ پریس سیکرٹری بھی موجو دتھے انہوں نے کہا کہ ہم حکام بالا کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر پروفیسر ز کی معطلی کا سلسلہ جاری رکھا گیا جونیئر آفیسرز کی سینٹروں میں آمدکا سلسلہ نہیں روکا گیا معزز پروفیسر کی تزلیل کی کوشش جاری ہے رہی اخبارات میں پروفیسرز پر گھٹیاں الزام تراشیاں نہیں روکی گئی تو بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچرر ز ایسوسی ایشن پریکٹیکل ایگزامنیشن اور مارکیٹنگ کے پروسس سے الگ ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں جس کا باضابطہ طوپر اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.