کراچی، نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی کا 26اپریل کو پیپلز پارٹی کے جلسہ میں خاموش احتجاج کرنیکا فیصلہ
حکمران طبقہ انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے ، ہزاروں اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کسمپرسی کا شکار ہے ،ابوبکر ابڑو
پیر 20 اپریل 2015 21:52
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) گذشتہ 33ماہ سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ کی تنظیم نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی نے 26اپریل کولیاری میں ہونیوالے پیپلز پارٹی کے جلسہ عام میں خاموش احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکمران طبقہ انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے ہزاروں اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ تنخواہیں نہ ملنے پر کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ۔
پیر کے روز اپنے ایک بیان میں نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ابوبکر ابڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے گذشتہ دور میں بھرتی ہونیوالے ہزاروں اساتذہ و غیر تدریسی عملہ 26اپریل کوککری گراؤنڈ کے باہر اصل آفر آرڈر لیکر جمع ہوں گے اور اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کے بارے میں جلسہ کے شرکاء سمیت پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کو آگاہ کریں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ مزار قائد پر 18اکتوبر بلاول بھٹو کے جلسہ عام میں بھی پر امن احتجاج ریکارڈ کرانے کی کوشش کی تھی لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارے پیچھے اس طرح لگے رہے کہ شاید جیسے ہم کوئی عادی مجرم ہوں جس کے باعث پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت تک ہم سچائی نہیں پہنچا سکیں ۔
ابوبکر ابڑو نے کہاکہ علامتی خاموش احتجاج میں اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لئے رابطے جاری ہیں امید ہے کہ حکومت ہمارے پر امن احتجاج کو پر تشدد نہیں بنائے گی بلکہ ہمارے مسائل پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرے گی ۔ابوبکر ابڑو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں بھرتی ہونیوالوں کو پیپلز پارٹی ہی کے لوگ جعلی بھرتی قرار دے رہے ہیں اس سے بڑی ستم ظریفی ہمارے ساتھ اور کیا ہوگی ہم بوگس بھرتیوں کی حمایت نہیں کرتے لیکن اصل حقدار کواس کے حق سے محروم رکھنا بھی درست نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.