فیصل آبادط ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز اور صنعتکاروں کد وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو وزارت تجارت میں ضم کرنے کی تجویز کی شدید مخالفت
ٹیکسٹائل کی صنعت کی ترقی کی کوششوں پر منفی اثر پڑے گا ، حکومت سے اس اہم وزارت کو برقرار رکھنے کا مطالبہ
پیر 20 اپریل 2015 22:47
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز اور صنعتکاروں نے وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو وزارت تجارت میں ضم کرنے کی تجویز کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے ٹیکسٹائل برآمدات کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے جس سے ٹیکسٹائل کی صنعت کی ترقی کی کوششوں پر منفی اثر پڑے گا ۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی وزارت کووزارت تجارت میں ضم کرنے کی اطلاعات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی ای اے کے رہنماؤں نے حکومت سے اس اہم وزارت کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سہیل پاشا اور وائس چیئرمین رضوان ریاض سہگل نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء کوبتایا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت ملکی معیشت کا بنیادی ستون قرار دی جاتی ہے۔(جاری ہے)
ملک کیلئے 60 فیصد سے زائد زرمبادلہ کمانے اور 40 فیصد سے زائد افرادی قوت کوروزگار فراہم کرنے والی اہم صنعت کی وزارت کا خاتمہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کی بھرپور کوششوں کے نتیجہ میں2004 میں اس وزارت کا قیام عمل میں آیا تھا جس کے بعد ٹیکسٹائل کے شعبہ میں ترقی کا گراف بلند ہونا شروع ہوا۔ جامع منصوبہ بندی اور بہتر رہنمائی کی وجہ سے ٹیکسٹائل برآمدات میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوا اور ٹیکسٹائل برآمدات سال 2004-15 میں 8.29 ارب ڈالر سے بڑھ کر سال 2013-14 میں 13.73 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ گئیں۔ٹیکسٹائل کی وزارت ملک میں ٹیکسٹائل کی صنعت کی ترقی اورٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کیلئے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن سمیت ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ،عالمی معیار کی مصنوعات کی تیاری اور کوالٹی کے معیار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ مزید براں ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ کے ذریعے ملکی تجارتی خسارہ کو کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایسی اہم وزارت کا خاتمہ ملک کی سب سے بڑی انڈسٹری سے زیادتی ہو گی۔ انھوں نے حکومت سے ایسی کسی تجویز کو فوری رد کرنے کا مطالبہ کیا۔پی ٹی ای اے کے چیئرمین سہیل پاشانے کہا کہ عالمی تجارت میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں اور عالمی مارکیٹ میں مقابلہ بڑھ چکا ہے ان حالات میں یہ ضروری ہے کہ تیزی سے بدلتی صورتحال اور آنیوالے متوقع چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مکمل وزارت موجود ہو جو اس صنعت کی مناسب رہنمائی کر سکے تاکہ عالمی تجارت میں زیادہ سے زیادہ شیئر حاصل کیا جا سکے۔انھوں نے واضع کیا کہ وزارت ٹیکسٹائل کی صورت میں انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے ایک بہتر فورم موجود ہے اور اس وزارت کے خاتمہ سے ٹیکسٹائل کی صنعت لاوارث رہ جائے گی۔پی ٹی ای اے کے وائس چیئرمین رضوان ریاض سہگل نے کہا کہ دنیا میں کپاس کی پیداوار میں چوتھے بڑے ملک میں ٹیکسٹائل کی وزارت کا خاتمہ اس صنعت کے مسائل میں مزید اضافہ کا باعث بنے گا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی اور برآمدات کے فروغ کیلئے بہتر اقدامات کرسکتی ہے جبکہ وزارت تجارت پر پہلے ہی بے شمار بوجھ ہے۔ انھوں نے حکومت سے ٹیکسٹائل کی وزارت کے وزارت تجارت میں انضمام کی تجویز کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔پی ٹی ای اے کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں ترقی کی شرح کو برقرار رکھنے اور ملکی معیشت کے بنیادی ستون ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کیلئے وزارت ٹیکسٹائل کو وزارت تجارت میں ضم کرنے کی تجویز کو رد کر دیا جائے اور اسے موجودہ حالت میں برقرار ر کھا جائے تاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل بہتر طریقے سے حل ہو سکیںمزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.