پاکستان کرکٹ مشکلات سے دوچار ہے ‘وقار یونس کا اعتراف

منگل 21 اپریل 2015 11:14

پاکستان کرکٹ مشکلات سے دوچار ہے ‘وقار یونس کا اعتراف

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ مشکلات سے دوچار ہے۔ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی کوچ نے کہاکہ میں ناقدین کی رائے کو قبول کرتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ کو دشواری کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز ہارنا تلخ اور تکلیف دہ تجربہ ہے، یہ ماننا پڑے گا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرکٹ کھیلنے کے اپنے طریقہ کار کو تبدیل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ہمارا طریقہ بہت دفاعی ہے اور ہمیں اس سوچ سے نکلنے میں وقت لگے گا تاہم صرف دفاعی انداز میں کرکٹ کھیلنا پاکستان کی پریشانی کی واحد وجہ نہیں۔ قومی ٹیم کو فٹنس بحران کا بھی سامنا ہے جس کے باعث کوچ کے پاس دستیاب کھلاڑیوں میں سے بہترین اسکواڈ منتخب کرنے کا موقع نہیں ملتا۔

سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستانی فاسٹ باوٴلر سہیل خان اور بلے باز صہیب مقصود ان فٹ ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے جبکہ فاسٹ باوٴلر احسان عادل اور لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی دورے کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوئے۔وقار یونس نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ فٹنس ہے اور ہم اس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کھیلنے والا ہر کھلاڑی میچ فٹ ہو۔

متعلقہ عنوان :