امریکہ نے معروف اخبار واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار کے خلاف ایران میں جاسوسی کے الزامات کو نامعقول قرار دیدیا
صحافی پر حکومت مخالف طبقوں کے ساتھ تعاون کرنے اور ایران کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ‘ رپورٹ
منگل 21 اپریل 2015 11:43
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) امریکہ نے معروف اخبار واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار کے خلاف ایران میں جاسوسی کے الزامات کو نامعقول قرار دیدیاواشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار جیسن رضائیان کی وکیل کے مطابق ان پر جاسوسی کے الزامات کے علاوہ حکومت مخالف طبقوں کے ساتھ تعاون کرنے اور ایران کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رضائیان کو نو ماہ قبل تہران میں حراست میں لیا گیا تھا ان کی وکیل لیلیٰ احسن نے کہا کہ استغاثہ الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی بھی شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔انھوں نے بتایا کہ جاسوسی سمیت جیسن رضائیان پر چار الزامات لگائے گئے ہیں جن میں دشمن حکومتوں سے ساز بازاور پروپیگنڈا کرنے کے الزامات شامل ہیں۔(جاری ہے)
اگرچہ انھیں جولائی میں گرفتار کیا تھا تاہم اب تک ان کے خلاف الزامات سامنے نہیں آ سکے تھے کہ آخر انھیں کس جرم میں گرفتار کیا گیا واشنگٹن پوسٹ نے ان الزامات کو بے بنیاد اور قابل نفریں قرار دیا ہے۔
اخبار کے ایگزیکٹیو مدیر مارٹن بیرن نے مسٹر رضائیان کو نو ماہ تک جیل میں رکھنے کے لیے ایران پر ’ناقابل دفاع خاموشی‘ کا الزام لگایا ہے۔انھوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ ان کے نامہ نگار اور ان کی اہلیہ یگانہ صالحی کے ناموں کو بے داغ کرے۔ ادھرامریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ جیسن رضائیان کے خلاف جو مقدمات قائم کیے گئے ہیں وہ واضح طور پر فضول ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.