مختلف شہروں میں سزائے موت کے 17 مجرمان کو تختہ دارپر چڑھا دیاگیا
منگل 21 اپریل 2015 11:48
لاہور/گوجرانوالہ/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء )ملک کے مختلف شہروں میں سزائے موت کے 17 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی ، راولپنڈی ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں تین ، تین ، لاہور اور سیالکوٹ میں دو ، دو ، گجرات ، ساہیوال ، ملتان اور مچھ میں ایک ، ایک مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، جیلوں کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،سانحہ پشاور کے بعدتختہ دارپرلٹکائے جانیوالے مجرمان کی تعداد 70سے زائد ہوگئی ۔
منگل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں سزائے موت کے تین مجرموں راجہ رئیس ، شکیل اور سرفراز کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ فیصل آباد میں 3 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی۔ نظام دین نے 1998 میں مخالف کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ محمد حسین نے اپنے مخالف کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔(جاری ہے)
محمد اعظم نے 2004 میں زہر دے کر اپنے 7 سسرالیوں کو ابدی نیند سلا دیا تھا۔
گوجرانوالہ میں قتل کے تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ عنایت اللہ نے 2002 ء میں اراضی کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کیا تھا۔ مجرموں ظفر اقبال اور لطیف نے 1995 میں معمولی جھگڑے پر خاتون سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ لاہور میں سزائے موت کے دو قیدیوں غلام نبی اور اللہ رکھا کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ سبزہ زار کے غلام نبی نے مزنگ میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔قصور کے اللہ رکھا نے مصطفیٰ آباد میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں اظہر محمود کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا ۔مجرم نے 1995 میں اپنے مخالف شان کو قتل کیا تھا ۔ اظہر محمود کے 9 بار ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے ۔ 8 مرتبہ پھانسی روکی گئی۔ ساہیوال سنٹرل جیل میں قتل کے ایک مجرم کو پھانسی دیدی گئی۔ ملتان میں سلطان عرف راجا کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ملزم نے 2000 میں مقدمے کی پیروی کرنے پر مخالف کو قتل کیا تھا۔ مچھ میں سزائے موت کے قیدی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔مجرم ریاض احمد نے ڈکیتی کے دوران تاج محمد نامی شخص کو 2004 میں قتل کیا تھا۔ جب کہ اس موقع پر جیلوں کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
صدر زرداری پی ٹی آئی اور ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے، رانا تنویر حسین
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.