صدر مملکت نے شی چن پنگ کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا
دونوں صدور کی ہال آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا،دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، تقریب میں وزیراعظم ،چینی خاتون اول، صدر مملکت اہلیہ اور وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز ودیگر کی خصوصی شرکت،صدر مملکت کا چینی ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانہ
منگل 21 اپریل 2015 19:19
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے چینی صدر شی چن پنگ کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا ۔چینی صدر کو نشان پاکستان عطا کرنے کی پروقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ تقریب ہال میں دونوں صدور جب داخل ہوئے تو ان کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے چینی صدر شی جن پنگ کو پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا۔ تقریب میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھی شرکت کی۔ چینی خاتون اول پینگ لیوآن کے ساتھ ساتھ صدر مملکت کی اہلیہ بیگم محمودہ ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز بھی موجود تھیں۔(جاری ہے)
تقریب میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان، وفاقی وزراء ، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک تھے۔
چینی صدر کو یہ ایوارڈ پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی کو مزید فروغ دینے پر انکی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ مہمانوں نے چینی صدر کو مبارکبا بھی دی۔ جس کے بعد صدر مملکت نے اپنے چینی ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ تقریب کے اختتام پر پاک فوج کے بینڈ نے دونوں ملکوں کے قومی ترانوں پر مشتمل دلفریب دْھن پیش کی۔ دونوں صدور کچھ دیر تک بینڈ کے پاس کھڑے رہے اور دھنوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.