موجودہ حالات میں چین کے صدر کا دورہ اور معاہدے اہم ہیں‘ڈاکٹر طاہر القادری
چین نے ایماندار سیاسی قیادت کی وجہ سے بے مثال ترقی کی، ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب توانائی کے شارٹ ٹرم منصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہو گئے تو قومی معیشت ’’آئی سی یو‘‘ سے نکل آئے گی
منگل 21 اپریل 2015 20:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست اور مخلص ہمسایہ ہے، موجودہ حالات میں چین کے صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چین کی حیرت انگیز معاشی ترقی پوری دنیا کیلئے رول ماڈل ہے، چین نے یہ مقام اپنی سخت جان محب وطن عوام اور ایماندار سیاسی قیادت کے ذریعے حاصل کیا، بلاشبہ پاک چین د وستی ہمالہ سے بلند اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے اور اس دوستی کی جڑیں دونوں طرف کے عوام کے اندر ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے دوران ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ چین دہشتگردی کے خاتمہ اور خطہ میں قیام امن کیلئے بڑی واضح اور مثبت سوچ رکھتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ توانائی کے شارٹ ٹرم منصوبے اگر اعلان کردہ مدت کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچ گئے تو یہ معاشی انقلاب کا پیش خیمہ اور قومی معیشت کو ’’آئی سی یو‘‘ سے باہر لانے میں انتہائی مفید ثابت ہونگے اور توانائی کے ان منصوبوں کی تکمیل سے گھریلو صارفین کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات اور سستی بجلی ملنے کے ساتھ ساتھ صنعت کا رکا ہوا پہیہ چلے گااور لاکھوں بیروزگار مزدوروں کو گھر کی دیلیز کے قریب ترین روزگار ملے گا۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جہاں تک چین کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کا تعلق ہے تو ان کی افادیت ہر قسم کے شک و شبہ سے بالا ہے تاہم ڈر ہے پاکستان کی نااہل قیادت اور کرپٹ سرکاری مشینری کی روایتی بدنیتی اور تساہل کی وجہ سے ملک اور عوام ان معاہدوں کی افادیت سے محروم نہ رہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ کے موقع پر اعلان کیے گئے 50فیصد معاہدے ابھی ایم او یوز کی شکل میں ہیں انہیں عمل کے قالب میں نہ ڈھالا گیا تو یہ ملک و قوم کی بہت بڑی بدقسمتی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے اپنی قومی زبان میں پارلیمنٹ سے خطاب کر کے پاکستانی قیادت کو یہ پیغا م دیا ہے کہ قومیں اپنی زبان اور کلچر سے وابستہ ہو کر ترقی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپشن کے خاتمہ کے چینی تجربات سے بھی استفادہ کرے یہ بات قابل تقلید ہے کہ چین کے کسی لیڈر یا اس کی اولاد کے بیرون ملک خفیہ اکاؤنٹس اور جائیدادیں نہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے تجویز دی کہ چینی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر طے پانے والے معاہدوں کی بروقت تکمیل اور ٹرانسپرنسی کو یقینی بنانے کیلئے اہل ایمانداراور ٹیکنیکل افراد پر مشتمل خصوصی کمیشن تشکیل دیا جائے جس میں فوج کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.