علم کی روشنی سے ہی جہالت کے اندھیرے ختم ہو سکتے ہیں‘نادیہ سعید
حکمران یتیم اور غریب بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں ‘ اجلاس سے خطاب
منگل 21 اپریل 2015 20:29
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) خدمت خلق کے مشن پر گامزن فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کی کوآرڈینیٹر نادیہ سعید نے کہا ہے کہ علم کی روشنی سے ہی جہالت اور دہشت گردی کے اندھیرے ختم ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میسو گرومنگ سسٹم کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ علم دوستی دنیا اور آخرت میں کامیابی شرط ہے لہذا حکمران یتیم اور غریب بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان دہشت گردی، انتہاپسندی، توانائی بحران، بے روز گاری، جہالت ، غربت اور کرپشن سمیت دیگر مسائل کا شکار ہے ان مسائل سے نجات حا صل کرنے کا واحد حل ملک کی نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں مضمر ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت کے علاوہ مخیر حضرات بھی یتیم اور بے سہارا بچوں کو تعلیم کی روشنی سے منور کرنے کے حوالے سے اپنا قومی فریضہ ادا کریں ۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تحقیق عالمی امانت ہے جن کو رنگ ونسل اور عقیدے کے دائرے میں بند نہیں کیا جاسکتا ، انہوں نے کہا کہ تعلیم کا اولین مقصد کردار سازی ہے ، بچوں کے اخلاق سنوارنا، سچ بولنا، وعدہ کی پاسداری، باہمی عزت واحترام اور حلال رزق کمانے کا احساس دلانا تعلیم ہی کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ طلبا پر دباو ڈالنے اور اپنی رائے مسلط کرنے کی بجائے طلبا کو اپنی پوشیدہ تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مواقع فراہم کریں ۔مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.