کوئٹہ،خسرہ ویکسین ہرگز خطرناک نہیں والدین تحفظات کا شکار نہ ہوں، ڈاکٹر بشیر ابڑو
موذی مرض سے بچوں کو بچانے کا واحد حل ویکسی نیشن ہے ، ری ایکشن ہونے پر فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اب تک صوبے میں لاکھوں بچوں کی ویکسی نیشن ہوچکی ، والدین خود پر خوف طاری نہ کیا جائے
منگل 21 اپریل 2015 21:47
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاکستان پیڈیا ٹرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر اور ماہر امراض اطفال ڈاکٹر بشیر احمد ابڑو ، نائب صدر ڈاکٹر عطاء اﷲ بزنجو، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر زہری نے کہا ہے کہ صوبے میں خسرہ سے بچاؤ کی جاری مہم کو زور و شور سے جاری رکھا جائے والدین کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ تمام ویکسین بشمول خسرہ سے بچاؤ کی جاری ویکسین مہم میں تعاون کرکے اپنے بچوں کو خسرہ کی ویکسین لگائیں اور اپنے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ کریں۔
انہوں نے زور دیا کہ کچھ حلقے اس ویکسین مہم کی مخالفت کررہے ہیں جن کو اس بیماری سے پیدا ہونے والی تباہ کاریوں سے نا واقفیت ہے ان ماہرین اطفال نے واضح کیا کہ تمام ادویات سے معمولی سے لے کر غیر معمولی مضر اثرات ممکن ہوسکتے ہیں جس کا مطلب ہرگز یہ نہ لیا جائے کہ اپنے بچوں کو ویکسین ہی نہ کرائی جائے۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں خسرہ ویکسین مہم کے دوران قلعہ سیف اﷲ میں بچوں کی ہلاکت ویکسین سے زیادہ اسہال و ہیضہ اور قے کی بیماریوں کی باعث ہوسکتی ہیں تاہم مذکورہ ویکسین سے ممکنہ مضر اثرات کو بھی زیر غور رکھا جائے والدین خسرہ مہم کے دوران بچوں میں کوئی بھی مضر اثرات محسوس کریں تو فوری طور پر قریبی مرکز صحت یا کسی مستند ڈاکٹر سے فوراً رجوع کریں تاکہ بروقت اس کا سدباب کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ خسرہ جیسے موذی مرض سے بچاؤ کا واحد حل ویکسی نیشن ہے والدین کسی بھی قسم کے تحفظات کا شکار ہرگز نہ ہوں اب تک پورے صوبے میں لاکھوں بچوں کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے اگر خدانخواستہ خسرہ ویکسین لگنے کے بعد کسی بچے میں غیر معموملی اثرات نظر آئیں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے مگر خود پر ویکسین کے ری ایکشن کا خوف طاری کرکے اپنے پھول جیسے بچوں کو موذی مرض کے منہ میں ہرگز نہ دھکیلیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.