ٹرک کی ٹکر سے ضعیف العمر شخص جاں بحق، ایک زخمی

جمعرات 23 اپریل 2015 22:38

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) اسٹورٹ گنج تھانے کی حدود خانپور انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 50سالہ علی گوہر شر موقعے پر ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرہ موٹرسائیکل سوار جیئند شر شدید زخمی ہوگیا اس وقت خانپور تھانے کے اہلکار گذررہے تھے جنہوں نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ نعش کا پوسٹ مارٹم سول ہسپتال سے کرانے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ دونون موٹرسائیکل سوار اپنے گاؤں بچل شر سے شکارپور کی طرف آرہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔آخری اطلاعات تک حد کی تکرار کی وجہ سے کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ عنوان :