ملیریا کی بیماری سے آگاہی اورتشخص کے حوالے سے عالمی دن کل منایاجائیگا

جمعرات 23 اپریل 2015 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) پاکستان سمیت پوری دنیامیں ملیریا کی بیماری سے آگاہی اورتشخص کے حوالے سے کل بروز(ہفتہ) کو عالمی دن منایاجائیگا،دنیابھرمیں ہرسال ہزاروں لوگ ملیریاسے ہلاک ہوجاتے ہیں ،ملیریاکے حوالے سے دن منانے کامقصدلوگوں میں یہ شعوربڑھاناہے کہ اس بیماری سے بچاؤممکن ہے اوراس کاعلاج بھی موجودہے