لوڈ شیڈنگ 2017ء میں ختم ہو جائے گی ‘ عابد شیر علی کا دعویٰ
جمعہ 24 اپریل 2015 15:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے دعویٰ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ 2017ء میں ختم ہو جائے گی، چوری والے علاقوں میں اراکین میٹر لگوانے کیلئے تعاون کریں ‘ ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے ‘ بل دینے اور نہ دینے والوں کو یکساں بجلی فراہم نہیں کی جاسکتی ہے ‘غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجہ لائن لاسز میں چلنے والے فیڈرز ہیں ‘بجلی دینے والوں کو ہی بجلی ملے گی ۔
جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ گزشتہ 15، 20 دنوں میں پن بجلی کی پیداوار میں کمی آئی تھی، 21 اپریل سے پیداوار بہتر ہو گئی ہے جس سے شہروں میں 6 سے 7 اور دیہاتوں میں 9 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا ری ہے، لوڈ شیڈنگ میں بتدریج کمی آ رہی ہے، 2017ء میں لوڈ شیڈنگ کی لعنت سے چھٹکارا مل جائے گا۔(جاری ہے)
عابد شیر علی نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجہ لائن لاسز میں چلنے والے فیڈرز ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک علاقہ بل دے اور دوسرا علاقہ بل نہ دے تو دونوں کو یکساں بجلی فراہم کی جائے، بجلی چوری میں ملوث 400 کے قریب ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہے، وہ عدالتوں سے حکم امتناعی لے لیتے ہیں، جب ہم کارروائی کرتے ہیں تو ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے جاتے ہیں جو لوگ بل دیں گے انہیں بجلی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی ہماری مدد کریں، نو گو ایریاز بنے ہوئے ہیں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت کو لائن لاسز سبسڈی کے ذریعے پورے کرنے پڑتے ہیں، ملک بھر میں 8980 کے قریب فیڈرز کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جن پر میٹر لگا دیئے گئے ہیں، لائن لاسز کی وجہ سے ہمیں گردشی قرضے بھی ادا کرنے پڑتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ کے پی کے میں 260 فیڈرز نقصان میں جا رہے ہیں، ہمارے لوگوں پر گولیاں برسائی جاتی ہیں، بعض علاقوں کے 99.9 فیصد لوگ بل نہیں دیتے، ہم مفت میٹر لگانے کے لئے تیار ہیں، تنقید کرنے کی بجائے حقیقت کو مدنظر رکھا جائے، اگر ہمیں کوئی فیڈر بھی مکمل بند کرنا پڑا تو کریں گے۔ صاحبزادہ طارق اللہ کے ضمنی سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ چکدرہ گرڈ سٹیشن کے لئے کے پی کے حکومت کو 54 کروڑ گزشتہ سال جمع کرائے ہیں، صوبائی حکومت زمین کے حصول میں ناکام رہی ہے، درجہ چہارم کے وہ ملازمین جن کا ڈومیسائل اس علاقے کا ہو گا انہیں ہی اپنے علاقے میں ملازمت دی جائے۔ پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے بتایا کہ ایکنک نے دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے کے حصول ارضی و نو آبادیات کے لئے 101 ارب روپے کی لاگت سے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دی ہے، ہم نے معاملات بہتر کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے جن علاقوں میں میٹر نہیں لگے وہاں اراکین میٹر لگوانے میں تعاون کریں، وزارت پانی و بجلی بھرپور تعاون کرے گی، حکومت لائن لاسز کم کرنے کے لئے نئی ٹرانسمیشن لائنیں بچھا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.