گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ملک میں لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوتاجارہاہے‘سید وسیم اختر /نذیر احمد جنجوعہ
ملکی وقومی مفاد کومدنظر رکھتے ہوئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں‘جماعت اسلامی پنجاب
جمعہ 24 اپریل 2015 19:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ بڑھتاجارہاہے، شہری علاقوں میں 12سے14اوردیہی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام شدید عذاب سے دوچار ہیں،پچھلے کئی برسوں سے پوری قوم توانائی بحران کے عذاب میں مبتلاہے،گرمی کے آتے ہی بجلی کا بحران شدت اختیار کر جاتاہے اوربجلی کی طلب رسد سے کئی گنابڑھ جاتی ہے۔
اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ بجلی کی آنکھ مچولی سے شہریوں کے روز مرہ کے کام شدید متاثر ہورہے ہیں۔(جاری ہے)
بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث جہاں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے وہیں صنعتی پہیہ بھی رک گیا ہے۔مسلم لیگ(ن)6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے نعرے لگاتی رہی لیکن قوم سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت کوئی بھی وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوسکا ۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ ملک کے معاشی شعبے سمیت ہر شعبے کیلئے عذاب کی شکل اختیار کر چکی ہے ۔ جب تک کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے لئے اقدامات نہیں کئے جاتے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ محض ایک خواب ہی رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ بنک رپورٹ کے مطابق 2010ء کے سیلاب سے پاکستان کو 9.5 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا اگر ہم کالا باغ ڈیم بنا لیں تو ملک میں سیلابوں کی تباہی کے ساتھ ساتھ بھوک، غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ بھی ہوسکتاہے۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر صرف توانائی کے ذرائع میں اضافہ کرنے کے لئے ہی ضروری نہیں بلکہ پاکستان کو خوراک و زرعی پیداوار میں خود کفالت کی منزل تک پہنچانے کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے۔جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر پرسیاسی فوائدکوپس پشت ڈال کرملکی وقومی مفاد کومدنظر رکھتے ہوئے اس کی تعمیر کیلئے خلوص دل کے ساتھ عملی اقدامات کرے۔کیونکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے،عوامی خوشحالی اورملکی ترقی کا واحد اور فوری راستہ کالا باغ ڈیم کی جلد از جلد تعمیر ہے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.