سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام طارق محبوب کی سرکاری حراست میں المناک موت کے خلاف ملک گیر ’’یوم مذمت ‘‘ منایا گیا
جمعہ 24 اپریل 2015 20:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام طارق محبوب کی سرکاری حراست میں المناک موت کے خلاف ملک گیر ’’یوم مذمت ‘‘ منایا گیا اور علمائے اہلسنّت نے سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کے پر اسرار قتل کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا ۔جمعہ کے اجتماعات میں طارق محبوب کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف مذمتی قرار دادیں بھی منظور کی گئیں اس سلسلہ میں نماز جمعہ کے بعد طارق محبوب کے ایصال ثواب کیلئے قر آن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا اور ان کی دینی و سماجی خدمات کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی طارق محبوب کے قتل کی شفاف تحقیقات کو جلد قوم کے سامنے پیش کرے۔(جاری ہے)
طارق محبوب کا دوران حراست ماورائے عدالت قتل آئین و قانون کے منافی ہے۔طارق محبوب کے سفاکانہ قتل نے کراچی آپریشن پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔دوران حراست بد ترین تشدد طارق محبوب کی موت کا سبب بنا ۔
ان کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔ہم ریاستی اداروں سے انصاف طلب کرتے ہیں ۔طارق محبو ب کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے المرکز الاسلامی شاد باغ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حقیقی وفاداروں کو لاشوں کے تحفے دینے کا سلسلہ بند ہو ناچاہیئے۔ طارق محبو ب امن پسند اور محب وطن قومی رہنما تھے۔ ان کا دامن کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پاک تھا۔ طارق محبوب پر لگائے گئے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔یوم مذمت کے موقع پر گوجرانوالہ میں مولانا محمد اکبر نقشبندی ، کوئٹہ میں مولانا وزیر القادری ، پشاور میں علامہ فضل جمیل رضوی ، سمندری میں علامہ پیر حامد سرفراز ، فیصل آباد میں صاحبزادہ حسن رضا ، گجرات میں صاحبزادہ مطلوب رضا ، منڈی بہاؤ الدین میں صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی ، واہ کینٹ میں سید جو اد الحسن کاظمی ، چنیو ٹ میں مولانا سیف سیالوی نے اجتماعات سے خطاب کیا ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.