وزارت پانی وبجلی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال آبی ذخائر میں28فیصدکمی لمحہ فکریہ ہے‘ سید وسیم اختر
ملک میں کالاباغ ڈیم سمیت نئے آبی ذخائر ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کئے جائیں‘امیر جماعت اسلامی پنجاب
ہفتہ 25 اپریل 2015 20:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے وزارت پانی وبجلی کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویزات جن میں انکشاف کیاگیا ہے کہ ’’رواں سال پانی کے ذخائرمیں28فیصد تک کمی ہوجائے گی‘‘ پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں پینے کے پانی کے ذخائرکم ہورہے ہیں۔
اس ساری صورتحال سے نمٹنے کے لئے آبی ذخائرکی تعمیر فوری طور پر ناگزیر ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ واپڈا موجودہ آبی ذخائرکی استعداد کوبڑھانے کے لئے اپنی حکمت عملی بھی واضح کرے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آبی ذخائر کی کمی کے باعث ہمارے کھیت ویران اورزراعت تباہ ہورہی ہے اور ہماری لائف لائن قیمتی پانی کا بڑے پیمانے پر ضیاع ہورہاہے۔(جاری ہے)
اگرماضی میں حکمرانوں نے سنجیدگی کامظاہرہ کیا ہوتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی مگربدقسمتی سے ماضی کے برسر اقتدار لوگوں نے اس جانب توجہ دی اور نہ ہی موجودہ حکومت وقت کی ٹھوس منصوبہ بندی دیکھنے میں آرہی ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں کالاباغ ڈیم سمیت تمام چھوٹے بڑے ڈیم کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کالاباغ ڈیم کے عظیم الشان منصوبے کوسیاسی بنادیاگیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کے خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق بھارت ہر سال کروڑوں روپے خرچ کررہا ہے۔دشمن قوتیں نہیں چاہتی کہ پاکستان قومی مفاد کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچیں۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ ملک میں جاری توانائی بحران پر قابوپانے کے لئے کالاباغ ڈیم سمیت نئے آبی ذخائرکی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کی جائے۔پاکستان کی معاشی ترقی کادارومدارحکمرانوں کے دانشمندانہ فیصلوں اور اس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر منحصرہے۔ہمیں بحیثیت قوم مل جل کر کام کرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل یہ ہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ بیٹھیں. رانا ثناءاللہ
-
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سمز بند کرنے بارے ایف بی آر کا خط پی ٹی اے کوموصول
-
طوفانی بارشوں سے پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن متاثر
-
پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
-
چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی
-
ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاول پورکا دورہ
-
کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے پر مراکش اور اسپین کے درمیان مذکرات آخری مرحلے میں
-
وزیرخزانہ کو کسی سے ملے بغیرٹیکس لگانا چاہیے، مفتاح اسماعیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.