چیر مین پی سی بی نے موجودہ سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرلیا ، بنگلہ دیش سے بہت بری طرح ہارے ، شہریار خان
اتوار 26 اپریل 2015 11:49
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز اور واحد ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی بدترین شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کے موجود سسٹم میں بہت خامیاں ہیں، فٹنس پروگرام ٹھیک نہیں ہے ، بہت سی چیزوں کی کمی ہے ۔ اسلام آباد سویٹ ہوم میں بچوں سے ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں کوچنگ اور فٹنس پروگرام سمیت ہمارا پورا کرکٹ سسٹم ناکام ہو گیا ہے ۔
بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ہم بری طرح ہارے، انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ دورہ بنگلا دیش کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پورے کرکٹ سسٹم میں خامیاں ہیں، ٹیم میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی صورت میں اس کا متبادل بھی سینئرکھلاڑی ہوتا ہے جس کے نتیجے میں نئے کھلاڑیوں کو صحیح طور پر مواقع نہیں مل پاتے ہیں ، ہم سکولز کوچنگ پروگرام سے بچوں کی ٹیمیں نکالیں گے اور یتیم بچوں کی بھی انڈر17میں سلیکشن ہو گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.