ہائیر ایجوکیشن کمیشن جیسا اہم ادارہ گزشتہ ایک سال سے سربراہ سے محروم
منگل 28 اپریل 2015 12:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن جیسا اہم ادارہ گزشتہ ایک سال سے سربراہ کے بعیر کام کر رہا ہے‘ پچھلے سال خالی ہونے والے ایگزیکٹوڈائریکٹر کے عہدے کی تقرری کیلئے تاحال کوئی اہم اقدامات نہیں کئے گئے۔ مذکورہ عہدے پر ڈاکٹر منصور کنڈی اضا فی عہدے کے ساتھ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال 15 اپریل کو خالی ہونے والے اس عہدے پر بطور چیئرمین مختار احمد کی تقرر کے بعد بھی کوئی خاطر خواہ کوشش نہیں کی گئی۔
تاہم گزشتہ سال ستمبر میں ایک اہم فیصلہ کے بعد کمیشن تشکیل دیا گیا جس کی طویل میٹنگ کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے کی تقرری کے لئے اخبارات میں اشتہار دیا گیا لیکن باوجود اس کے عہدے کی تقرری ممکن نہ ہو سکی۔(جاری ہے)
ذرائع نے میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جیسے اہم سربراہ کو ابھی تک تقرری ممکن نہ ہونا سمجھ سے بالا تر ہے ڈاکٹر منصور کنڈی ایک ایماندار آفیسر ہیں لیکن وہ کوئی بھی ایسا فیصلہ کرنے سے قاصر ہوں گے جس میں انہیں کچھ تحفظات ہوں گے تاہم اس معاملے کو جلد حل ہونا چاہئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی دو سال قبل کمیشن میں شامل اعلیٰ سطح کے افسران کی تعداد 18 تھی جو اب کم ہو کر 10 رہ گئی دوسری طرف ہائیر ایجوکیشن کمیسن کی ترجمان عائسہ اکرام کا کہنا ہے کہ اس عہدے کی تقرری کے لئے 19 مارچ کو انٹرویو کئے گئے جن میں 3 نام منتخب کئے گئے جن کو کمیشن میں زیر بحث لانے کے بعد سمری وزیراعظم کو بھیجی جائے گی تاہم چند وجوہات کی بناء پر اجلاس کی کارروائی ممکن نہیں ہو سکی امید ہے کہ آئندہ ماہ میں اجلاس بلا کر اس معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.