لاہور ہائیکورٹ نے بزرگ پینشنرز کو پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت چار مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ادائیگی کا ترمیمی شیڈول عدالت میں طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 اپریل 2015 15:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی.عدالتی حکم پر وزارت خزانہ پنجاب کی جانب سے بزرگ پینشنرز کو پینشن کی ادائیگی کا شیڈول عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بزرگ پینشنرز کو آئندہ پانچ سالوں میں دو ہزار بیس تک اقساط میں پینشن ادا کر دی جائے گی.عدالت نے حکومتی شیڈول مسترد کر دیا گیا تھا تاہم سرکاری وکیل نے ترمیم شدہ نیا شیڈول عدالت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت چاع مئی تک ملتوی کر دی ہے�

(جاری ہے)