ٹنڈو الہ یار، عمرا ن خان کے ایم کیوایم پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ،نوید قائم خانی
منگل 28 اپریل 2015 17:30
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خان کی جانب سے ایک نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں ایم کیوایم پر لگائے جانے والے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان اس سے قبل بھی ایم کیوایم سے متعلق بے سرو پا باتیں کر کے اپناسیاسی قد بڑھانے کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔
لیکن ان کی ذہنی کیفیت کو سمجھتے ہوئے عوام نے آج تک ان کی کسی بات کو اہمیت نہیں دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات برائے این اے 246میں عبرتناک شکست کی خفت مٹانے کے لئے عمران خان ایک مرتبہ پھر سے ایم کیوایم کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
مگر وہ اس حقیقت سے ناواقف ہیں کہ کراچی کی عوام اس قسم کے حربوں سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام کے دل عمران خان کے متعصبانہ بیانات سے پہلے ہی بہت دکھی ہیں۔ دوران آپریشن ماورائے عدالت قتل ہونے والے کراچی کے بے گناہ نوجوانوں کے قاتلوں کے بارے میں ہمدردانہ گفتگو کر کے انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے کراچی کی عوام کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام کے بارے میں تضحیک آمیز گفتگو کرکے سیاسی کامیابیوں کے خواب دیکھنا ذہنی دیوالیہ پن کی نشانی ہے ۔ اس قسم کی سوچ رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں پاکستان کا جمہوری مستقبل کسی طور بھی تابناک نہیں کہا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
-
75 ہزار سال قبل وفات پانے والی خاتون کا چہرہ تیار
-
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے‘ مریم نواز شریف
-
جنرل اسمبلی فلسطینیوں کی آزاد مملکت کی منظوری کے لیے سکیورٹی کونسل پر دبائو ڈالے،پاکستان
-
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
-
جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
جرمنی میں اسلامی قانون کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
-
معاشی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہاہے،اعظم نذیر تارڑ
-
کسی غیر ملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کریں گے، دفتر خارجہ
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.