پنجاب حکو مت نے گندم خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے کیلئے تکنیکی بنیادوں کا سہارا لے لیا
بدھ 29 اپریل 2015 13:07
جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) پنجاب حکومت کی گندم خریداری مہم انتہائی کرپشن سے بھری ہوئی ہے اور پنجاب گورنمنٹ نے گندم کی خریداری میں بھی اربوں روپے کی کرپشن کرنے کیلئے تکنیکی بنیادوں کا سہارا لے لیا ہے ۔ حکومت اور آڑھتیوں کے گٹھ جوڑ سے غریب کسان سے گندم سستے داموں پر خریدنے کی سازش پکڑی گئی ہے۔ حکومت پنجاب کا خود فیصلہ ہے کہ کسان کو فی ایکڑ بار دانہ 8بوریاں فی ایکڑ دی جائینگی جبکہ پنجاب میں گندم کی پیداوار 20بوریاں فی ایکڑ ہے آٹھ بوریوں کی جگہ 12بوریا فی ایکڑ گندم مجبوراً آٹا مافیا کو دینے پر مجبور ہوجائے گا ۔
پنجاب حکومت کے وزیر خوراک بلال یاسین اور وفاقی وزیر خوراک سکندر بوسن کی توجہ بھی اس اہم نقطے کی جانب کرائی گئی کہ پنجاب حکومت غریب کسانوں سے ایسا فراڈ کیوں کررہی ہے پنجاب کے تمام کسان گندم کی ناقص خریداری مہم سے تنگ آکر جھنگ ، بھکر سرگودھا ، لیہ اور ڈی جی خان میں حکومت کیخلاف احتجاج کررہے ہیں کیونکہ حکومت کے وزیر وزیر خوراک اور آٹا مافیا سے گٹھ جوڑ پہلے بھی آشکار ہوچکا ہے اور وزیر خوراک پنجاب یوکرائن سے 55ارب روپے کی گندم خریداری میں شامل ہیں جس کی وزیراعظم نواز شریف نے اس کی تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی مشیر قانون ظفر اللہ خان کی سربراہی میں تشکیل دے رکھی ہے جبکہ کمیٹی کے دوسرے رکن دانیال عزیز ہیں ۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.