مشہور اینکر پرسن مبشر لقمان نے بسنس پلس چینل میں شمولیت اختیار کرلی

muhammad ali محمد علی بدھ 29 اپریل 2015 22:29

مشہور اینکر پرسن مبشر لقمان نے بسنس پلس چینل میں شمولیت اختیار کرلی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29 اپریل 2015 ء) مشہور اینکر پرسن مبشر لقمان نے بسنس پلس چینل میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور اینکر پرسن مبشر لقمان نے بسنس پلس چینل میں شمولیت اختیار کرلی ہے، اس بات کا اعلان مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکیا۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ انہیں بسنس پلس چینل میں شمولیت اختیار کرنے پر کافی خوشی ہے کیونکہ یہ وہی چینل ہے جہاں سے انہوں نے اپنے کیریر کا آغاز کیا تھا۔ یاد رہے کہ مبشر لقمان اس سے قبل دنیا نیوز اور اے آر وائے نیوز چینل کے ساتھ منسلق رہ چکے ہیں۔