سعودی عرب :آرامکو کی تنظیم نو کا فیصلہ

جمعہ 1 مئی 2015 14:12

سعودی عرب :آرامکو کی تنظیم نو کا فیصلہ

ریا ض ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء ) سعودی عرب نے مملکت کی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو کے تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل نو کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے آرامکو کو وزارت تیل سے الگ کردیا جائے گا۔العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سپریم اقتصادی کونسل نے جمعہ کو آرامکو کی تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔یہ منصوبہ نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے تجویز کیا تھا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اسی ہفتے حکومتی عہدوں اور اپنی کابینہ میں نمایاں تبدیلیاں کی ہیں اور انھوں نے اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو نائب ولی عہد مقرر کیا ہے جبکہ اپنے بھائی شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کی جگہ بھتیجے شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کیا ہے۔شاہ سلمان نے سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو خالد آل فلیح کو اسٹیٹ آئل فرم کا چئیرمین اور مملکت کا نیا وزیر صحت مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :