حافظ آباد،ریلوے پھاٹک سے تارڑ بس اسٹینڈ تک سڑک کی ٹوٹ پھوٹ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

جمعہ 1 مئی 2015 21:15

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) حافظ آباد شہر کے سنگم میں ریلوے پھاٹک سے تارڑ بس اسٹینڈ تک ایک فرلانگ پر محیط سڑک کی ٹوٹ پھوٹ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔ جس کے بعد شہریوں نے مقامی ممبران اسمبلی کو کوسنا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے پھاٹک سے تارڑ بس اسٹینڈ تک سڑک گذشتہ کئی برس سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارچلی آرہی ہے اور اب سڑک کے اس حصہ نے کھڈوں میں تبدیل ہونا شروع کردیاہے۔

جبکہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کیوجہ سے یہاں پر بکھرے پتھر اور کنکر لوگوں کو ہر روززخمی کرنے کا موجب بن رہے ہیں۔مزید برآں سڑک کی عدم تعمیر کیوجہ سے دن بھر اڑتی گرداور خاک یہاں سے گذرنے والوں کو طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا کررہی ہے۔ لیکن تمام ممبران اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ اور ٹی۔

(جاری ہے)

ایم۔اے کے افسران کے یہاں سے ہر روز گزرنے کے باوجود ابھی تک کسی کی نظر التفات عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارچلی آنے والی اس ایک فرلانگ پر محیط سڑک پر نہ پڑ سکی ہے۔

جس کیوجہ سے معمولی بارش کے بعد یہ سڑک اور ریلوے پھاٹک ایک دریا کا منظر پیش کرنے لگتے ہیں ۔مذکورہ سڑک جہاں سے ہر روز ھزاروں کی تعداد میں راہگیر/شہری/طلبہ وطالبات اور گاڑیوں والے گذرتے ہیں ۔وہ اب نہ صرف مقامی ممبران اسمبلی کو کوستے دیکھائی دیتے ہیں بلکہ بسا اوقات اپنی بے بسی پر ماتم کناں بھی نظر آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :