لالہ موسیٰ،دیرینہ دشمنی پر 60سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا

جمعہ 1 مئی 2015 21:56

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء ) دیرینہ دشمنی کی بناء پر 60سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ نواحی گاؤں گجومیں حیدر علی ولدخواجدین قوم گجر کو اس کے مخالفین نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاہے،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدرلالہ موسیٰ شفقت محمود بٹ عملہ کے ہمراہ موقعہ پرپہنچ گئے،اور کاروائی کا آغازکردیااور نعش کو قبضہ میں پوسٹ مارٹم کیلئے کھاریاں روانہ کردیا۔