انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صولت مرزا کو 12مئی کو پھانسی دینے کا حکم دے دیا
پھانسی سے قبل مجرم کا طبی معائنہ کرایا جائے اور ڈاکٹر اور مجسٹریٹ کی نگرانی میں مجرم کو پھانسی دی جائے،عدالتی حکم
ہفتہ 2 مئی 2015 21:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کے ای ایس سی کے منیجنگ ڈائریکٹر ملک شاہد حامد سمیت تہرے قتل کیس میں سزائے موت کے منتظر صولت علی خان عرف صولت مرز ا کو پھانسی پر لٹکانے کا حکم دے دیا، عدالت نے جیل حکام کی درخواست پرمجرم کے بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے 12مئی کو مچھ جیل بلوچستان میں پھانسی دینے کا حکم دیا ہے، حکم نامہ میں مجرم کو پھانسی سے قبل اہلخانہ سے آخری ملاقات کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
چند روز قبل مچھ جیل حکام نے صولت مرزا کی پھانسی کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جاوید عالم کی عدالت میں مراسلہ پیش کیا گیا تھاجس میں عدالت کو بتایا گیاکہ24مارچ کو فاضل عدالت نے مجرم صولت مرزا کے بلیک وارنٹ جاری کئے تھے اور صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دینے کا حکم دیا تھا لیکن پھانسی سے قبل صدر پاکستان نے مجرم صولت مرزا کی کی پھانسی پر عملدرآمد 30وم کیلئے مؤخر کردیا تھا اور صدر کے حکم نامے کی مدت 30اپریل کو ختم ہوجائے گی لہذا پھانسی کے لیے نئی تاریخ کا کا تعین کیا جائے تاکہ مجرم کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.