شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے
ہفتہ 2 مئی 2015 22:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) شہر قائد میں ہفتہ کو فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کورنگی کے علاقے گلزار کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ شہری کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔ ادھر تیموریہ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.