صادق آباد :ڈاکوئوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے 7 اہلکار اغوا کر لئے
فہد شبیر اتوار 3 مئی 2015 12:17
صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مئی۔2015ء) صادق آباد میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے اے ایس آئی سمیت 7 اہلکار اغوا کرلئے ، پنجاب اور سندھ سے پولیس طلب کرلی گئی ہے ۔ کچے کے علاقے کا گھیراؤ کرکے آپریشن جاری ہے ۔ صادق آباد کے دریائی علاقہ ماچھکہ کی چیک پوسٹ پر تیس کے قریب ڈاکوؤں نے حملہ کردیا ۔ جدید اسلحہ سے لیس ڈاکو ، سپیشل سکواڈ کے اے ایس آئی سمیت سات اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغواء کرلیا ۔
اغواء ہونے والے اہلکار ضلعی پولیس کے سپیشل سکواڈ سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں خصوصی ٹاسک پر یہاں تعینات کیا گیا تھا ۔ مغوی پولیس اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل ممتاز ، کانسٹیبل آصف ، عارف شاہ ، ضیاء اور طاہر شامل ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی سندھ اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری کچے کے علاقے میں پہنچ گئی ۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق ڈاکو اہلکاروں کو کشتیوں کے ذریعے دریا کے اندرونی علاقے کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے تھے ، پولیس کے جوان ڈاکوؤں کے تعاقب میں ہیں اور دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے ۔
دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ شہباز شریف نے اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی اور حملہ آوروں کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ امقدامات کیے جانے کی ہدایت کی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.