آیان علی پاکستان کی سب سے باآثر ترین ماڈل قرار
آڈیالہ جیل کے اہلکاروں میں آیان علی کی بیرک کی ڈیوٹی کیلئے لڑائی جھگڑے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے قراء اندازی کے ذر یعے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگانی شروع کر دی
اتوار 3 مئی 2015 17:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) خوبرو سمگلر حسینہ آیان علی پاکستان کی سب سے باآثر ترین ماڈل قرار دے دی گئی، آڈیالہ جیل کے اہلکاروں میں آیان علی کی بیرک کی ڈیوٹی کیلئے لڑائی جھگڑے عام ہوگئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے قراء اندازی کے ذریعے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگانی شروع کر دی مقدے کی سماعت کرنے والے ججزکی تبدیلی اور کسٹمز حکام کی جانب سے غلطیوں سے بھرپور چالان کی وجہ سے ماڈل کی ضمانت پر رہائی کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ آڈیالہ جیل کے حکام ایان علی کو بھرپور اسائشیں فراہم کیلئے بڑھ چڑھ کر کوششیں کر رہے ہیں اور ان کی بیرک پر ڈیوٹی کے لئے جیل کے اہلکار آپس میں جھگڑے کر نے لگے ہیں بیرک کی ڈیوٹی پر مامور اہلکار وقتاً فوقتاً ماڈل سے پوچھتے ہیں کہ کسی چیز کی ضرورت تو نہیں ہے اور اسی بہانے ماڈل سے بات چیت کرنے کے بہانے بنانے لگے ہیں ذرائع کے مطابق اہلکاروں کیضدسے تنگ اکر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے ڈیوٹی کیلئے قراء اندازی شروع کر دی ہے سمگلر حسینہ ملزم ہونے کے باوجود جیل میں اے کلاس کی سہولیات حاصل کر رہی ہیں اور اب ان ججک بھی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے ماڈل کے چالان میں اہم شہادتوں کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے پراپرٹی ڈیلر سے تفتیش کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی ماڈل کے پاس موجود موبائل کے ڈیٹا کے حصول کے لئے ایف آئی اے سے رجوع نہیں کیا گیا ہے اس کے علاوہ ماڈل سے ان کے دبئی کے سب سے مہنگے برج الخلیفہ میں اپارٹمنٹ خریدنے سمیت بیرون ممالک کے تین درجن سے زائد دوروں سے متعلق تفتیش میں بے حد نرمیاں بھرتی گئی ہیں ذرائع کے مطابق ایان علی کی پشت پر سابق دور حکومت کی اہم سیاسی شخصیات موجود ہونے کی وجہ سے کسٹم حکام چالان میں جان بوجھ کر تاخیر کر تے رہے اور نامکمل چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ذرائع کے مطابق سمگلر ایان علی کی ضمانت مسترد کرنے والے جج کے تبادلے میں بھی انہی بااثر سیاسی شخصیات کا دباؤ تھااور اگلی پیشی پر ایان علی کی ضمانت کا امکان پیدا ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق سمگلر حسینہ ایان علی کو پاکستان کی بااثر ترین ماڈل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے ۔
مزید قومی خبریں
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.