بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں باغیوں کی فائرنگ سے 8 فوجی مارے گئے ‘ چار زخمی

پیر 4 مئی 2015 12:42

بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں باغیوں کی فائرنگ سے 8 فوجی مارے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں باغیوں کی فائرنگ سے 8 فوجی مارے گئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں میانمار کی سرحد کے قریب باغیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 8 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ آسام رائفلز کے ایک افسر کے مطابق حملے میں نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ گروپ کے ملوث ہونے کا امکان ہے ‘ مارے جانے والے فوجیوں میں سات جوانوں کا آسام رائفلز اور ایک کا صوبائی سرحدی فوج سے تعلق تھاسیکیورٹی اہلکار 2 گاڑیوں پر سوار ہو کر اپنے کیمپ سے قریبی علاقے سے پانی لینے نکلے تھے کہ ایک گاڑی زیرزمین نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی جس کے بعد باغیوں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ناگا لینڈ پولیس کے سربراہ ایل ایل ڈاوٴنگل نے کہاکہ دھما کے کے بعد اہلکاروں کی باغیوں سے جھڑپ ہوئی جس میں 8 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ‘ 4 شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم بعض اہلکار لاپتہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں کی فائرنگ سے باغیوں کے زخمی یا مرنے کی اطلاع نہیں تاہم سیکیورٹی فورسز نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔واضح رہے کہ 2001 میں بھارتی حکومت نے نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ گروپ سے امن معاہدہ کیا تھا جسے ناگا باغیوں نے بے معنی قرار دے کر مسترد کر دیا تھا ‘ مارچ سے اب تک باغیوں سے چھڑپوں کے دوران 18 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :