بھارت میں اصل دلہا کی جگہ دوسرے کو بٹھانے پر بارات ہی یرغمال بنالی گئی

پیر 4 مئی 2015 13:44

بھارت میں اصل دلہا کی جگہ دوسرے کو بٹھانے پر بارات ہی یرغمال بنالی گئی

الٰہ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر الہ آباد میں دلہا کو تبدیل کرنے پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا اور لڑکی والوں نے بارات کوہی یرغمال بنالیا۔

(جاری ہے)

الہٰ آباد کے ضلع پڑتاپ گڑھ کے علاقے کنڈا کوٹوالی کی رہائشی ریکھا کے والدین نے اس کا رشتہ دوسرے گاوٴں کے لڑکے تلسی رام سے طے کیا اور دونوں خاندانوں کی مشاورت سے شادی 29 اپریل کو طے کی گئی اور جیسے ہی بارات آئی اور شادی کی رسومات شروع ہوئیں تو لڑکی نے سامنے بیٹھے لڑکے کو پہچان لیا جو تلسی رام نہیں تھا،جس سے اس کے والدین نے شادی طے کی تھی بلکہ وہ کوئی دوسرا شخص تھا۔

لڑکی کے گھروالوں کو جیسے ہی اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے نہ صرف فوری طور پر شادی کی تقریبات روک دیں بلکہ پوری رات لڑکے کے اہل خانہ کو یرغمال بنائے رکھاعلی الصبح پولیس موقع پر پہنچی اور معاملہ جیسے تیسے کرکے ختم توکرادیا تاہم لڑکے والوں کو خالی ہاتھ ہی واپس جانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :