متحدہ عرب امارات کی پاکستان سے لکڑی کی پیٹیوں میں پھلوں کی ایکسپورٹ پر پابندی کی سفارش

پیر 4 مئی 2015 17:49

متحدہ عرب امارات کی پاکستان سے لکڑی کی پیٹیوں میں پھلوں کی ایکسپورٹ ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) متحدہ عرب امارات کے نئے قانون کے مطابق کھانے پینے کی غیرمعیاری اور ناقص اشیا کی سپلائی کرنے والے کو تین سال قید اور دوملین اماراتی درہم جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔ پاکستان سے لکڑی کی پیٹیوں میں پھلوں کی ایکسپورٹ پر پابندی کی سفارش بھی کی ہے۔متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانہ کئی سال سے لکڑی کی پیٹیوں میں پھلوں کی ایکسپورٹ پر پابندی کی سفارش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی وزارت تجارت نے ایک سال قبل ہی پھلوں کے پاکستانی ایکسپورٹرز کو مطلع کردیا تھا کہ آم کی ایکسپورٹ کے آئندہ سیزن سے تین ماہ قبل لکڑی کی پیٹیوں میں پھلوں کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کردی جائیگی۔دبئی میں پھلوں کی تجارت کرنے والی چالیس بڑی کمپنیوں نے بھی پاکستان سے لکڑی کی پیٹیوں میں پھلوں کی درآمد پر پابندی کی حمایت کی ہے۔ صرف پاکستان ایک واحد ملک ہے جو متحدہ عرب امارات کو لکڑی کی پیٹیوں اور کھلے ہوئے کنٹینرز میں پھل ایکسپورٹ کررہا ہے جس کیوجہ سے پھلوں کا معیار خراب ہوتاہے۔ متحدہ عرب امارات کے نئے قانون کے مطابق کھانے پینے کی غیرمعیاری اور ناقص اشیا کی سپلائی کرنے والے کو تین سال قید اور دوملین اماراتی درہم جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :