’’جو وعدہ کیا وہ نبھانہ پڑے گا‘‘

این اے 125پر الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ، وقت نے ایک بار پھر حکومت کو وعدے نبھانے کے موڑ پر لاکھڑا کر دیا

پیر 4 مئی 2015 18:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) ’’جو وعدہ کیا وہ نبھانہ پڑے گا‘‘،پاکستان تحریک انصاف کے دھاندلی سے متعلق ثبوتوں پر حکومتی وزراء کے بیانات کہ پی ٹی آئی کے بیانات صر ف کیمروں تک محدود ہیں اگر دھاندلی ثابت ہوتی ہے تو حکومت اسے دل کی اتھاہ گہرایؤں سے قبول کر ے گی۔ وقت نے ایک بار پھر حکومت کو وعدے نبھانے کے موڑ پر لاکھڑا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ کے بعد حکومت ایک بار میڈیا اور عوامی زباں کے ترشول میں پھنس گئی اور اب وزیر اطلاعات کے بیانات اور انکی پریس کانفرنسوں پر حکومت کی جانب سے بلند و بانگ دعووں کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکومت کے پلیٹ فارم سے جواب آسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے کیس کو حکومتی سطع پر نہ اٹھایا جائے ۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :